گوکرن :24/فروری (ایس او نیوز) شہر کے کوڈلے بیچ پر مرلی دھر کامت کی ملکیت والی دکان میں جمعرات کی صبح اچانک آگ بھڑکنے کے نتیجے میں دکان میں موجود قیمتی کپڑے اور دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ پیش آیاہے۔ محکمہ تحصیل کے افسران نے جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

غالباًجمعرات کی صبح 03-30بجے کے قریب دکان میں آگ بھڑکی ہوگی، دکان میں کوئی مزدور نہیں سونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے، آگ بھڑکنے کےلئے شارٹ سرکیوٹ وجہ سبب قرار دی جارہی ہے، جمعرات کی شام محکمہ تحصیل کے افسران جل کر خاکستر ہوئی دکان پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے 5لاکھ 90ہزار روپئے نقصان کا اندازا لگایا گیا ہے۔